ظل شاہ کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا؟عارف حمیدبھٹی کاانکشاف

zillehaaiah.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے گزشتہ روز مبینہ طور پر پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے ظل شاہ سےکی موت کو قتل قرار دیدیا۔

جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ان نے ضمیروں کو شرم نہیں آتی، اس معصوم کو جس بے دردی سے مارا گیا وہ قابل بیان نہیں ہے، ظل شاہ پولیس کی حراست میں مارا گیا، یہاں قتل کرنا جرم نہیں لاش کو ہسپتال پہنچانا جرم بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات ظل شاہ کے والد کی مدعیت میں میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا، یہاں ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرایا گیا کہ پولیس خود مدعی بن گئی، یہ عمران خان پر پہلا 302 کو مقدمہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1633850615510999040
دو دن پہلے ایک ایسے افسر کو لاہور میں ایس پی لایا گیا جس نے 25 مئی کو ظلم و ستم کی انتہا کردی تھی، اس علاقے میں اسی ایس پی کی ڈیوٹی تھی، ایس پی صدر وقار کھرل کی سرپرستی میں مبینہ طور پر ظل شاہ پر تشدد ہوا، 25 مئی کو یہ ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور بھی یہی وقار کھرل تھے، اس شخص کو خصوصی طور پر پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کیلئے لایا گیا۔
 

Back
Top