Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)
دل تو چاہتا ہے کہ نواز شریف کی آمد پر ن لیگی کارکنوں اور لیڈران کی بھی ویسے ہی چھترول ہو جیسا تشدد ان "شریفوں" نے واجپائی کی آمد پر جماعت اسلامی کے کارکنوں پر کیا تھا
جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں کیساتھ ساتھ میرے والد مرحوم سمیت تین بھائیوں نے اس دھرنے میں جن مشکلات کا سامنا کیا تھا وہ ہمیں بھی سب کچھ یاد ہے۔۔
تب تو میڈیا بھی نہیں ہوتا تھا، اگر معمولی سا تھا بھی تھا تو زنجیروں سے جکڑا ہوا، ایک کیمرہ مین نے ہمت کر پورے دن کے ظلم و ستم کی ویڈیو بنائی تھی جسکو "ظلم کی داستان" کے نام سے مختلف شہروں میں بڑی سکرینوں پر اس ظلم و ستم کی داستان کو دکھایا گیا،اور قاضی حسین احمد مرحوم نے ویڈیو بنانے والے کو گولڈ میڈل سے نوازا تھا۔
آج لیگی کارکنوں اور انکی لیڈر شپ پر بھی اسی ریاستی ردعمل کی خواہش ہے تا کہ انکو احساس ہو سکے کہ ریاستی تشدد کیسا ہوتا ہے۔ لیکن قیمے والے نان اور بریانی کی ایک پلیٹ کے لالچ میں جلوسوں میں شرکت کرنے والے لیگی کارکنوں سے نااہل اور سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر ایسا احتجاج نا ہو پائے گا۔
واجپائی کی آمد پر ظلم و ستم کی ہلکی سی جھلک ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔
#رضوان
Last edited by a moderator: