ظفر بلوچ کو ان کے ساتھیوں نے قتل کیا، پولیس

پاکستانی

Councller (250+ posts)
کراچی: لیاری میں قتل کیے جانے والے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے ترجمان ظفربلوچ اورمحافظ کوان ہی کے ساتھیوں نے قتل کیا،چند روز قبل قتل کیے جانے والے ستار پیڑا اور اس کے محافظ کا قتل بھی آپس کی چپقلش کا نتیجہ تھا، لیاری کی اہم شخصیت ظفربلوچ کی تدفین کے فوری بعدلیاری میں تمام کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،یہ بات تفتیشی اداروں کی طرف سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق لیاری کے سماجی رہنماؤں اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے مرکزی رہنما بھی ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل ہیں،بدھ کو کلاکوٹ تھانے کی حدودبزنجو چوک پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان ظفر بلوچ اور ان کا ساتھی محمد علی واقعے کے وقت کلاکوٹ افشانی گلی میں لاغربلڈنگ کے نیچے نورمحمد عرف بابا لاڈلا اور گینگ وار کے دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے جہاں ان کے درمیان لیاری میں رینجرزکے آپریشن کے حوالے سے تنداورتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بابا لاڈلا نے ظفر بلوچ کوکہاتھا کہ وہ اپنے حکومتی دوستوں کو بول کر لیاری میں رینجرز کے چھاپے ختم کرائے جس پر ظفر بلوچ نے کہاکہ یہ میرے بس میں نہیں جس پر ان دونوں میں شدیدتکرار ہوئی، بابا لاڈلا کی کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے اراکین سے پہلے سے چپقلش چل رہی تھی جبکہ ظفر بلوچ کے انکار سے وہ مزید مشتعل ہوگیا ، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ بھی اس تلخ کلامی کے کچھ ہی دیرکے بعد ہوا جبکہ واقعہ میں شیراز کامریڈ اور اس کے گروپ سے وابستہ سکندر سیکو ، شاہد مکس پتی اور اسماعیل چیچی سمیت دیگر شامل ہیں ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ بابا لاڈلا کے پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عذیر جان بلوچ سے بھی اختلافات ہیں جس کے باعث لیاری کے متعدد مقامات پر آویزاں عذیر بلوچ کی تصویریں بھی اتار دی گئیں ، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس انٹیلی جنس نے بھی اعلیٰ حکام کو اپنی رپورٹ میں ظفر بلوچ کی ہلاکت آپس کی رنجش کا نتیجہ بتایا ہے ، واضح رہے چند روز قبل لیاری میں فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے لیاری گینگ وار کے اہم کردار ستار عرف پیڑا اور اس کے محافظ کا قتل بھی آپس کی چپقلش کا نتیجہ تھا تاہم کلاکوٹ پولیس نے بابا لاڈلا کے حکم پر خوفزدہ ہو کر ستار پیڑا اور اس کی ہلاکت کو پولیس مقابلے کا رنگ دیکر مقدمہ درج کر لیا تھا۔

مقتول ظفر بلوچ کی تدفین کے بعد لیاری میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی تھیں جو علاقہ مکینوں اور کاروباری افراد کے لیے حیرت انگیز تھا کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ کم از کم 3 دن تک لیاری میں کاروباری سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکیں گی ، ذرائع نے بتایا کہ بابا لاڈلا کی بڑھتی ہوئی جارحانہ کارروائیاں لیاری میں مزیدخون خرابے کا باعث بن سکتی ہیں اور اس حوالے سے پولیس کو اپنی حکمت عملی کو مزید موثر اور مربوط بنانا پڑے گا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔


http://www.express.pk/story/177135/
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ظفر بلوچ کو ان کے ساتھیوں نے قتل کیا، پولی&#1587

اسی طرح کسی دن الطاف بھی مارا جائے گا اپنی مافیا کے ہاتھوں
 
Last edited by a moderator:

msaeed89

Minister (2k+ posts)
Re: ظفر بلوچ کو ان کے ساتھیوں نے قتل کیا، پولی&#

[MENTION=26112]barca[/MENTION]


Laiken yeh badbakhat Pakistan nahi ayegaaa....is kay marnay kay liyayyy social media per aik ijtamayee duwaa kerani padaygii kay ALLAH khud hi utha lay is kooo..
 
Last edited by a moderator:

ImRaaN

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ظفر بلوچ کو ان کے ساتھیوں نے قتل کیا، پولی&#

اسی طرح کسی دن الطاف بھی مارا جائے گا اپنی مافیا کے ہاتھوں

48ptdz7.gif
 

Back
Top