
بنگلہ دیش میں متنازعہ کوٹہ سسٹم کے خلاف طلباء کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم کی بحالی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے دوران سماعت سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم پر ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 1971 کی جنگ آزادی میں لڑنے والے فوجیوں کے بچوں کیلئے 5 فیصد کا کوٹہ مختص کیا جائے۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا، سرکاری ملازتوں میں کوٹا سسٹم نافذ ہونے پر بنگلہ دیش کے تعلیمی اداروں میں احتجاج شروع ہواجس نے دیکھتےہی دیکھتے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، احتجاج اور فسادات کے دوران صورتحال اتنی بگڑی کہ حکومت کو معاملات کنٹرول کرنے کیلئے کرفیو نافذ کرکے فوج کو طلب کرنا پڑا، تاہم تب تک 133 افراد ہلاک ہوچکے تھے اور 150 کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10bangladesprpkjskjkjt.png