
تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل
تفصیلا کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے رائے حیدر کھرل تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جو این اے 96 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ رائے حیدر خاں کھرل نے عمران خان سے ملاقات میں ایم این اے کا ٹکٹ کنفرم ہونے پر کیا۔
رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل سابق ممبر قومی اسمبلی رائے صلاح الدین خاں کھرل کے فرزند ہیں۔انکے والد کی مسلم لیگ ن سے طویل عرصہ وابستگی رہی ہے۔
اگر رائے حیدر کھرل این اے 96 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوتے ہیں تو تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے امیدواروں غلام حیدر باری اور چوہدری ظہیر کی پوزیشن مزید مضبوط ہوجائے گی۔
یادرہے کہ رائے حیدر کھرل نے پی پی 101 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور 46097 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ انکے مقابلے میں تحریک انصاف کے غلام حیدر باری نے 44308 ووٹ حاصل کئے تھے
رائے حیدر کھرل متوقع طور پر ن لیگ کے طلال چوہدری کے خلاف الیکشن لڑیں گے جبکہ تحریک انصاف کے منحرف رکن نواب شیروسیر بھی این اے 96 سے امیدوار ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں آئندہ الیکشن میں ن لیگ ٹکٹ نہیں دے گی جس کی وجہ اسکی عوام میں کمزور پوزیشن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1618202864282923008
نواب شیر وسیر نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 109708 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ طلال چوہدری نے 97869 ووٹ حاصل کئے تھے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raih1h11.jpg