طبی آلات پر کسٹم ڈیوٹی عائد

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
268884-Medicalcheckphotofile-1404673406-215-640x480.JPG

حکومت عوام کو طبی سہولتیں پہنچانے میں ناکام ہے پہلی بار نجی اسپتالوں پر بھی 5 فیصد ٹیکس اور ڈیوٹی عائد کرکے علاج مہنگا کررہی ہے، ماہرین صحت فوٹو: فائل
کراچی: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں نجی اسپتالوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے درآمد کیے جانے والے طبی آلات پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے جس سے نجی اسپتالوں میں علاج مزید مہنگا ہوجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے طبی آلات پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کیے جانے سے نجی اسپتالوں میں جدید مشینری کے ذریعے عوام کا علاج مزید مہنگا ہوجائے گا ماہرین طب کے مطابق اسپتالوں پر عائد 5 فیصد ٹیکس اور طبی آلات پر عائد کی گئی 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی سے نجی اسپتالوں میں علاج مزید مہنگا ہوکر عوام کی دسترس سے باہر ہوجائے گا، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاریخ میں پہلی بار نجی اسپتالوںمیں ٹیکس عائد کرکے نئی مثال قائم کی ہے، حکومت جوکہ عوام کو بہتر طبی سہولتیں پہنچانے میں پہلے ہی ناکام ہے نجی اسپتالوں کو ٹیکسوں میں سہولت فراہم کرتی نہ ان پر مزید ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیاں عائد کرتی جس سے عوام کو علاج میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔


وفاقی حکومت نے طبی آلات کی درآمد پر5 فیصدکسٹم ڈیوٹی عائدکی ہے جس سے ایمرجنسی آپریٹنگ لائٹس اور آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات پر ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے ، شعبہ طب سے وابستہ جس سامان پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے اس سے انجیوگرافی اور ایم آرآئی میں استعمال ہونے والے مخصوص انجکشنوں سمیت دیگر سامان مزید مہنگا ہوجائے گا، امراض قلب کی بائی پاس سرجری میں استعمال ہونے والا سامان، شوگرکے مریضوں کی انسولین سرنج اورڈسپوزیبل میڈیکل ڈیوائسز، کئی اقسام کے درآمدی کینولا بھی 5 فیصدکسٹم ڈیوٹی عائد ہونے سے مہنگی ہوجائیں گی، ڈینٹسٹ چیئرز، میڈیکل، سرجیکل، ڈینٹل اورویٹنری فرنیچر پر بھی 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔


واضح رہے یہ
سازوسامان اس سے پہلے ٹیکس مستثنی تھا۔

http://www.express.pk/story/268884/

 
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Re: طبی آلات پر کسٹم ڈیوٹی عائد، نجی اسپتالوں

Jungali Janwar aaya, Jungali Janwar aaya (thumbsdown)
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

کوئی بچنے نا پاۓ نواز شریف
تو نے اپنا علاج لندن سے کروانا ہے

لیکن تو نے امریکہ کو رپورٹ بھی تو دینی ہے کہ میرے دور میں پاکستانی لوگ کتنے فیصد مزید غریب ہوے ہیں اور کتنے فیصد مزید مقروض ہوے ہیں

ورنہ تجھے امریکہ کیسے گڈ پرفارمنس کا سرٹیفکیٹ دے گا
 

Back
Top