طاہر شاہ کا گانا آئی ٹو آئی کاپی, بھارتی گلوکارجوبن نوتیال تنقیدکی زدمیں


natiyalshaha.jpg

بھارتی گلوکاروں کی پاکستانیوں کا گانا چوری کرنے کی عادت برقرار, اس بار گلوکار جوبن نوتیال نے طاہر شاہ کا گانا آئی ٹو آئی کاپی کرلیا،جس کے بعد گلوکار سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

طاہر شاہ کا گاناآئی ٹو آئی کاپی کرنے کی خبر بھارت کے ہی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے انسٹاگرام پر شیئر کر کے ویڈیو شیئر نشاندہی کی۔

ویڈیو میں انہوں نے جوبن نوتیال کے گانے مست آنکھیں کو طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے ساتھ پیش کیا,ویڈیو جاری کرنے کے بعد بھارتی اور پاکستانی صارفین نے جوبن نوتیال پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے۔

صارفین نے لکھا جوبن نوتیال نے گانے کے علاوہ طاہر شاہ کا انداز اور ہیر اسٹائل بھی کاپی کرلیا۔
ایک اور صارف نے لکھا ٹی سیریز اصل میں طاہر شاہ سیریز ہے۔
08102126ee4a60f.gif

کسی نے لکھا جوبن نوتیال کا پورا مستقبل پاکستانی میوزک پر چل رہا ہے,ایک اور صارف نے لکھا جوبن کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔

ایک صارف کا کہنا تھا طاہر شاہ اب جوبن نوتیال سے بڑے گلوکار بن گئے,طاہر شاہ کا گانا آئی ٹو آئی 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا، طاہر شاہ کے منفرد انداز اور گانے کے بول کی وجہ سے آئی ٹو آئی کافی مشہور ہوا تھا, گانے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جوبن نوتیال نے کئی پاکستانی گانوں کے ریمیک بنا کر شہرت حاصل کی جن میں بول کفارہ کیا ہوگا شامل ہے جس میں انہوں نے گلوکارہ نیہا کاکڑ کے ساتھ پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے گانے دولہے کا سہرا سہانا لگتا ہےکے بول بھی شامل کیے۔

اس کے علاوہ جوبن نوتیال نے استاد نصرت فتح علی خان کی شاعری ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ کاپی کرکے 25 ستمبر 2021کو ہی ریلیز کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top