طالبان کی کابل میں داعش کے خلاف کارروائی،3 جنگجو ہلاک

9.jpg

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے داعش کے خلاف آپریشن کے دوران 3 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی حکومت نے افغان دارالحکومت کابل کے شمال میں پولیس ڈسٹرکٹ 17 خیر خانہ میں داعش جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران داعش کے 3 جنگجو مارے گئے جس کی تصدیق طالبان ذرائع نے بھی کردی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر حملہ گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقد کی گئی قرآن خوانی کے دوران ہونے والے دھماکے کے کچھ گھنٹوں بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل کی عید گاہ مسجد کے داخلی دروازے پر ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد کے اندر طالبان ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جاری تھی۔
 

Back
Top