
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ کے پی کے ضلع سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات اور خبروں کو دیکھ رہے ہیں اور اس معاملے پر ہم افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے زیر اہتمام 11ویں عالمی دفاعی نمائش و سیمینار کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے، قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق نمٹیں گے، سنا ہے شہباز گل نے کل کہا کہ فوج میری جان ہے، اگر ایسا کہا ہے تو اچھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، لیکن ملکی دفاع کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہرممکن دفاع کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی نمائش کی کامیابی کے لئے پُرعزم ہیں، گزشتہ 20 برس کے دوران ہر گزرتے سال میں دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز پہلے سے زیادہ نمایاں ہونا بے حد خوشی کا باعث ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7khawajaasidftaliba.jpg