
طالبان نے کپڑوں کی دکانوں میں رکھی خواتین کی پلاسٹک کی ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں تصویر کی ممانعت اور بت تراشی کا حوالہ دیتے ہوئے دکانداروں کو کپڑوں کی دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔
وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مقامی سربراہ عزیز رحمان نے کہا ہے کہ یہ اسلامی قوانین کے خلاف ہیں اس لیے مجسموں کے سر کاٹ دیئے جائیں، جس کے بعد سے افغان صوبے ہرات میں اس حکم پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اہلکار دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سرقلم کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1478032702901215244
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے بیوٹی پارلرز سے خواتین کے اشتہار والے بینرز اور بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا تھا اور ان کے ایک شہر سے دوسرے شہر بغیر محرم کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11talibandummy.jpg