Dastgir khan19
Minister (2k+ posts)
عمران نیازی کی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے . ملک کے دارالحکومت میں ایک لڑکی کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور تشدد کے بعد کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے اس کے ملزم پکڑے نہیں جاتے . اگرچہ لڑکی افغان سفیر کی بیٹی تھی جس کی وجہ سے بات میڈیا تک پہنچ گئی اگر کوئی عام عورت ہوتی تو عمران نیازی کے کان پر جوں تک نہ رینگتی . عمران نیازی نے دو دن میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا ٹارگٹ دیا لیکن ملزم گرفتار نہ کیے جا سکے اور الٹا لڑکی کو ملزم بنا دیا گیا . عمران نیازی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دو ممالک کے تعلقات خراب ہو گۓ اور افغانستان نے اپنے سفیر کو پاکستان سے واپس بلا لیا
https://twitter.com/x/status/1416885514607767553
پاکستانیوں کے چہیتے افغان طالبان نے بھی حکومت پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے . افغان طالبان نے سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے . اب اگر حکومت پاکستان افغان طالبان کی بات پر عمل نہیں کرتی تو نتیجے میں افغان طالبان بھی پاکستان کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں . اب دیکھنا یہ ہے کہ سفیر کی بیٹی کی طرف سے کیا وضاحت پیش کی جاتی ہے . اگر اس نے حکومت پاکستان کے موقف کی تردید کر دی اور یہ ہی موقف طالبان نے بھی اپنا لیا پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی ہو جائیں گی
عمران نیازی ایک طرف امریکا سے تعلقات خراب کر رہا ہے تو دوسری طرف چین کو بھی دیوار سے لگا رہا ہے اب افغانستان سے تعلقات بھی بگاڑ چکا ہے . ایسی صورتحال میں افغان طالبان نے بھی لڑکی کے اغوا کی مذمت کر دی ہے . یوں پوری افغان قوم پاکستان کے خلاف متحد ہو چکی ہے . یہ صرف و صرف شخصی نا اہلی اور اس نا اہلی کو چھپانے کے لیے بولا جانے والا جھوٹ ہے جس کی قیمت اب قوم ادا کر رہی ہے . اگر عمران نیازی قابل ہوتا تو چوبیس گھنٹ میں ملزم پکڑ سکتا تھا لیکن وہ صرف منہ سے توپ چلانی جانتا ہے میدان عمل میں اس کی کاردکردگی صفر ہے
ایک نازک موقع پر جب خطہ امریکا کے انخلا کے بعد ایک نیا رخ لینے جا رہا ہے عمران نیازی افغانستان سے تعلقات بگاڑ چکا ہے . عمران نیازی کی نا ہلی کا مطلب ہے اب پاکستان افغان معاملات سے علیحدہ ہو چکا ہے . پاکستان جو افغان صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو گا اگر وہ کسی بات چیت میں شامل ہی نہ ہو گا تو اس کا نقصان اسے اٹھانا پڑے گا . اگر افغان قوم پاکستان کو دشمن کی حیثیت سے دیکھتی ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے تو اس پاکستان تباہ ہو جاۓ گا