ضمنی انتخابات:10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

pti11j11h.jpg

ضمنی انتخابات:10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ،روالپنڈی میں جلسہ کی اجازت نا ملنے پر حماد اظہر پھٹ پڑے

ضمنی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران لاہور، گجرات، رحیم یار خان، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان،چکوال، نارووال، بھکر، وزیرآباد اور قصور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل سے 22 اپریل تک ان اضلاع میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور اس دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نا ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہیں دے رہی، ہم دوبارہ عدالت جائیں گے اور صرف راولپنڈی نہیں بلکہ پورے پنجاب میں جلسے کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1780998196518404299