
وفاقی حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا عندیہ دیدیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 40 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا، اس اجلاس میں اوگرا حکام کے علاوہ دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرکے کابینہ کو بھجوانے کا حکم دیا۔
شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے مشکل وقت گزارا اور قربانی دی، پورا ریلیف اور پھل بھی انہیں ملنا چاہیے، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پوری شفافیت سے عوام کو منتقل کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا فضل وکرم ایسے ہی جاری رہا تو عوام کو کی زندگیوں میں انشااللہ مزید آسانیاں لائیں گے اور سابقہ حکومت کی لائی مہنگائی کی وجہ سے ستائی ہوئی عوام کی اشک شوئی کرتے رہیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13petroldecreasse.jpg