
جڑواں شہروں میں تعلیمی اداروں کی بندش کا سلسلہ جاری، بدھ کو بھی سکولز بند رہیں گے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جاری احتجاج کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا۔ بدھ کے روز شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی توسیع کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔ یاد رہے کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی اتوار کو سکیورٹی کے خدشات کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے مزید احکامات کی توقع کے ساتھ طلبہ اور والدین کو صورتحال کی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3kVbkpr/School.jpg