battery low
Chief Minister (5k+ posts)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ اپنے جرائم کی سزائیں بھگت رہی ہیں، ان کو مریم نواز نے نہیں کہا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس کا محاصرہ کریںاور شہدا کے مجسمے جلائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کو تو فسادیوں کا ٹولہ قلعے فتح کرنے نکلا تھا، اب مگرمچھ کے آنسو کیوں بہا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صرف نواز شریف کی بیٹی ہونے کے جرم میں دو بار جیل کاٹی، مریم نواز نے کبھی عورت کارڈ کھیلا، نہ جیل میں سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مذہبی ٹچ، عورت کارڈ اور غداری کارڈ تحریک انصاف کے پسندیدہ مشاغل ہیں، کل تک آپ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر رعونت سے للکار تھے تھے، آج پاؤں پکڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے پاس اپنے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے متعلق بتانے کو کچھ نہیں بچا؟
Source