
گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پاکستان کا مطالعہ کر لیں، صرف 24 گھنٹوں میں آپ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی و رہنما پاکستان مسلم لیگ ق مونس الہٰی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ان کے ایک ٹویٹ کے ردعمل میں لکھا کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پاکستان کا مطالعہ کر لیں، صرف 24 گھنٹوں میں آپ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1552292025579470848
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف گورنر راج کی ہدایات دیتے ہیں تو صدر مملکت کا اس حوالے سے کوئی استحقاق نہیں ہے بلکہ انہیں اس پر عمل کرنا ہو گا، اگر عمل نہیں کریں گے تو 10 دن بعد اس پر خود ہی عملدرآمد ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی صوبائی حکومت وفاقی وزیر داخلہ کے کسی صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کرتی ہے تو صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کیلئے یہ جواز ہی کافی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1552276187359109122
رانا ثناء اللہ کے بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں رکن قومی اسمبلی و رہنما پاکستان مسلم لیگ ق مونس الہٰی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چوہدری پرویز
الٰہی کو حلف اٹھائے 24 گھنٹے نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پاکستان کا مطالعہ کر لیں، صرف 24 گھنٹوں میں آپ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں، ابھی تو آپ کو ماڈل میں کیے گئے قتل کا عام کا حساب بھی دینا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13moonsireplytoranasana.jpg