
منڈی بہاؤ الدین میں دو بچوں کو چوری کے الزام میں مرغی کے پنجرے میں بند کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں تھانہ سٹی کے علاقے پانچ وارڈ میں ایک دکاندار نے دو بچوں کو 50 روپے کی چوری کے الزام میں پکڑ کر انہیں دکان کے باہر مرغیوں کے پنجرے میں بند کر دیا، ملزم بچوں کو ہراساں کرتا رہا اور راہگیروں کے پوچھنے پر دونوں بچوں کی اٹھائیس ہزار قیمت بھی بتاتا رہا۔
سٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 8 اور 9 سال ہیں، بچوں کو بازیاب کروا کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/B48VpTX/50.jpg