
پاور سٹرکچر میں عدلیہ، سٹیبلشمنٹ کے علاوہ میڈیا بھی انتہائی اہم سٹیک ہولڈر ہے: وزیر دفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اس دلدل سے نکلنا ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہوگا۔ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ بتاتی ہے کہ صرف سیاستدان نہیں بلکہ سٹیبلشمنٹ کے علاوہ پاور سٹرکچر کے اور بھی بہت سے سٹیک ہولڈرز ہیں۔
صرف سیاستدان بات چیت سے مسائل حل نہیں کر سکتے، سب مذاکرات کریں تو کامیابی کے امکانات ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1641007570654576642
عمران خان سے بات چیت کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 مہینوں کے دوران تحریک انصاف کی طرف سے روابط کیے گئے ہیں لیکن جو اشخاص مذاکرات کیلئے آتے ہیں ان کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں ہوتا، وہ گپ شپ لگاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ پاور سٹرکچر میں عدلیہ، سٹیبلشمنٹ کے علاوہ میڈیا بھی انتہائی اہم سٹیک ہولڈر ہے، جمہوریت میں میڈیا کا انتہائی اہم رول ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1641008524518912002
انہوں نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر اورسپریم کورٹ (کارروائی، قواعد و ضوابط) بل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اس کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی گفتگو کے حوالے سے کہا کہ بہت سی چیزیں ختم ہونی چاہئیں لیکن جو ماحول بنا ہوا ہے اس میں صرف خواہش ہی کی جا سکتی ہے۔
دریں اثنا ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ تھا کہ عوام اور پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہیں، پارلیمنٹ بااختیار ہونے جا رہی ہے اور اس بحرانی کیفیت سے آئین فتح یاب ہو کر نکلے گا۔ 2017ء میں میاں محمد نوازشریف کو ٹارگٹ کیا گیا، آج مظلومیت کا ناٹک کرنیوالے شخص کو لانے کی قوم نے بہت بڑی قیمت ادا کی۔ ہم نے طے کر لیا ہے کہ جس زبان میں بات کی جائے گی اسی میں جواب دیں گے، عزت کرو اور عزت کروائو اور ترازو کے پلڑے برابر ہونے ضروری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13khawjajassifififi.jpg