
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی گروہ یا فرد کو دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی سرنڈر نہیں کرے گا تو کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ، اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی طالبان یا بی ایل اے سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، کوئی کسی ایک سے بات کرنےکا حامی ہے تو کوئی کسی ایک سے بھی بات نہیں کرنا چاہتا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر کوئی سرنڈر نہیں کرے گا تو کوئی بات چیت نہیں ہوگی، غیر مشروط سرنڈر کرنا ہوگا، بات چیت کا کسی کو شوق نہیں ہے، کسی فرد کو خلاف ورزی کا حق نہیں ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ انہیں سکندر اعظم کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے بٹھایا جائے، اگر وہ اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں ہیں تو ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، یہ انہیں بتانا چاہیے کہ وہ رجوع کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، ریاست ان کے پیچھے کیوں پڑے۔
انوارالحق کاکڑ نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مرتا نہیں ہے، شہید کو اجر ماسوائے اللہ کی ذات کے کوئی اور نہیں دے سکتا، یہ واحد لوگ ہوتے ہیں جو بغیر کسی رکاوٹ کے اللہ کے حضور پہنچ جاتے ہیں، پوری قوم کی طرف سے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5anwarulkakkrjjkshhhd.png