
صحافی صدیق جان ویسے تو خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیکخلاف کیس کی ریکارڈ توڑ کوریج کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی،صارف اشعر باوجوہ نے ٹویٹ پر صحافی صدیق جان کو خراج تحسین پیش کیا۔
اشعر نے صدیق جان کی جانب سے مسلسل ساڑھے گھنٹے کوریج کرنے پر پوچھا کہ کیا پاکستان میں کوئی ہے جو گزشتہ 6.5 گھنٹے کے اعدادوشمار کو مات دے سکتا ہے؟
اشعر نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صرف وہی دوبارہ ایسا کر سکتا ہے!
واہ!! آپ کی رپورٹنگ کو سلام!
https://twitter.com/x/status/1551620122904825858
اشعر نے صدیق جان کی رپورٹنگ کے اعداد و شمار شیئر کئے، جس کے مطابق عدالتی صورتحال ساڑھے چھ گھنٹے تک بتائی، ٹوئٹر پر سو ٹوئٹس کئے گئے، جبکہ دولاکھ سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا گیا، اور نو لاکھ سے زائد بار لائیکس ملے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صدیق جان کو خوب سراہا جارہاہے، صارفین نے عدالتی خبروں کی کارروائی کا بہترین رپورٹر قرار دے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1551652575413698560
فرخ نے لکھا کہ اس کی لگن اور جذبہ نمایاں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1551653622827696128
روما نے لکھا پر عزم شخص قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1551727208686882821
دیگر صارفین کی جانب سے بھی صدیق جان کے کام کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2sdqjantwitter.jpg