
یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیروعدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعزازات کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی شخصیات کو انعامات واعزازات سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن ملازم پر مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ہمت و جرات کا مظاہرہ کرکے تشدد کا نشانہ بننے والے سر ی لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنےوالے نوجوان عدنان ملک کو بھی تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1506647894098681860
یادرہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں فیکٹری کے مشتعل ملازمین نے توہین مذہب کا الزام عائد کرکے سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی، مشتعل ہجوم نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ پریانتھا کمارا کی لاش کی بے حرمتی کی اوراسے آگ بھی لگادی تھی۔
اس سارے واقعہ کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والے عدنان ملک نے نہ صرف پریانتھاکمارا کو بچانے کی کوشش کی بلکہ اس دوران وہ خود بھی ہجوم کے تشدد کا نشانہ بن گئے ، مگر عدنان کی آخری دم تک کی جانے والی کوششیں ناکام رہیں اور پریانتھا کمارا بدترین تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10adnanmaliktmjgashuj.jpg