
صدر مملکت عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط، الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر اظہار ناراضگی،
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کوخط لکھ لیا اور الیکشن کی تاریخ کیلئے انہیں طلب کرلیا،
خط کے مطابق سکندر سلطان راجہ 20 فروری کو ایوان صدر آئیں اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں۔
اس موقع پر صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے متعلق مشاورت کریں گے
دوسری جانب قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1626470499751727104
الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر عدلیہ کے سامنے پیش ہونے کے پابند نہیں۔ اس سے قبل کوئی بھی چیف الیکشن کمشنر عدلیہ کے سامنے پیش نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سکندرسلطان راجہ اس سے قبل 4 مرتبہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sikand-asa.jpg