
صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے استقبال نا کیےجانےپر شدید برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ لاہور کیلئے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچے تو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیف سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا تھا۔
نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صدر آصف علی زرداری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نا آنے پر شدید برہم ہوئے اور انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اس برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور صدر لاہور آیا ہوں، پورے پاکستان کا صدر ہوں مگر ان لوگوں کو آئینی عہدوں کا احترام بھی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1812061444008968437
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ن لیگ کو اسی وجہ سے نقصان ہوتا ہے کہ انہیں اپنے دوستوں کی بھی پہچا ن نہیں ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے اس معاملے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے صدر مملکت نجی دورے پر لاہور آئے تھے، چیف سیکرٹری نے ایئرپورٹ پر پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر کا استقبال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1810307054914953401
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کیلئے ایوان صدر نے سیکیورٹی کی 20 گاڑیاں طلب کی تھیں جن میں پانچ بم پروف گاڑیاں بھی شامل تھیں،، دورہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایوان صدر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کیلئے14 سیکیورٹی آفیشل آصف علی زرداری کی آمد سے 2 روز قبل لاہور پہنچیں گے،صدر مملکت 2 روز لاہور میں قیام کریں گے اور اس دوران اراکین اسمبلی و پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3zarrdiabbrjhamlksj.png