تمام سیاسی پارٹیوں کو عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔ آج عدلیہ نے پی ٹی آی کا موقف درست مانتے ہوے ان کے حق میں ایک فیصلہ دے دیا ہے جس کے بعد پنجاب حکومت اب باقی نہیں رہی۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں جو انتشار پیدا ہو چکا ہے اس کا ایک ہی علاج ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا جاے۔ اگر پنجاب میں حمزہ کی اکثریت نہیں رہی تو وہ باعزت طریقے سے اقتدار بزدار کے حوالے کردے۔ ویسے بھی بزدار گجراتی چور سے تو ہزار درجے بہتر ہے کم ازکم انھی تو نہیں ڈالتا
اسی طرح اگر پنجاب الیکشنز کی طرف جاتا ہے تو مرکز رکھنے کا کوی جواز باقی نہیں رہتا
آج ہی عمران خان کو بلائیں اور ایک مشترکہ نگران حکومت تشکیل دیں جو الیکشنز کرواے اور اکثریتی پارٹی کو اقتدار سونپ دے تاکہ ملک عزیر میں پیدا شدہ خلفشار کا اختتام جلد ہو
نگران حکومت متفقہ ہوگی لہذا اس سے جانبداری کا کوی خطرہ بھی نہیں ہوگا
اس فیصلے کو ن لیگ اپنے خلاف نہیں بلکہ اپنی جان چھڑوانے کے حق میں ایک مدد کے طور پر لے اور چھپی ہوی نعمت سمجھتے ہوے جلدی اس فیصلے کا فائدہ اٹھا لے ورنہ یہ چانس بھی ضائع ہوجاے گا
نوازشریف پانچ سال سے پہلے اقتدار لینے کے حق میں نہیں تھے اور آج ان کا فیصلہ درست ثابت ہوچکا ہے
رقمطراز
ببر شیر