'صدارتی ایوارڈ اب ٹاؤٹ ایوارڈ بن چکے'،صدارتی ایوارڈ تنقید کی زد میں کیوں؟

13اواررسسجکھسکھد.png

آج 23 مارچ یوم پاکستان پر ایوان صدر اور چاروں گورنر ہائوسز میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے افراد میں شعبہ تعلیم، شعبہ طب، شعبہ فن وکھیل، ودیگر شعبوں کے افراد کو دیئے گئے جن میں سے کچھ افراد کے ناموں پر اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک نام میئر پشاور حاجی زبیر علی کا بھی ہے جنہیں ان کے والد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔

گورنر خیبرپختونخوا کے اپنے بیٹے میئر پشاور حاجی زبیر علی کو تمغہ امتیاز سے نوازنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ احمد وڑائچ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: خبر: گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے اپنے بیٹے میئر پشاور حاجی زبیر علی کو تمغہ امتیاز دیا۔

دنیا بھر میں سول ایوارڈز ملنا بڑی بات سمجھا جاتا ہے، بڑی عزت ہوتی ہے۔ یہاں لوئے، لیلن، جوتیوں کے مول ملتے ہیں، ایک اُسے دے دو، ایک اِسے بھی دے دو اور ایک مجھے بھی دے دو۔

https://twitter.com/x/status/1771522101133951384
صدر مملکت نے وقار ستی کو بھی ایوارڈ دیا جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: یہ وہی وقار ستی ہیں جنہوں نے توہین رسالت کی ویڈیو پھیلائی جو عمران خان کو قتل کروانے کی کوشش تھی، آج اسے بھی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے، یہ ملک کتوں کے حوالے ہو چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1771531395980234813
محمد فہیم نے زبیر علی کے اپنے والد سے تمغہ لیتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کے صاحبزادے اور مئیر پشاور زبیر علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا!

https://twitter.com/x/status/1771553407435702778
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تمغہ امتیاز ملنے پر معروف وی لاگر وقار ملک نے اپنے پیغام میں لکھا: ماؤں بہنوں کی عزتوں پہ ہاتھ ڈالنے ذل شاہ کا قتل اور پھر اس کو کور اپ کرنے چادر چار دیواری کا تقدس روندنے ظلم اور جبر میں اسرائیل کو بھی مات دینے پر آئی جی پنجاب کو تمغہ دے دیا گیا!

https://twitter.com/x/status/1771490435526996227
وقاص امجد نے سینئر صحافی وتجزیہ کار سہیل وڑائچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں اپنے پیغام میں لکھا: گہرے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیے گردن میں لال رنگ کی ٹائی۔۔ منہ پر کسیانی مسکراہٹ؟؟؟ بلا کسی وجہ کے تمغہ وصول کرتے دل گھبرایا تو ہوگا؟

https://twitter.com/x/status/1771521996872180208
خاتون صحافی غریدہ فاروقی کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جس پر ایک صارف نے لکھا کہ صحافت کے شعبے میں ان کی کیا خدمات ہیں؟ ایک اور صارف نے غریدہ فاروقی کی طرف سے اپنی 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کی خبریں شیئر کرتے ہوئے لکھا: کسی مہذب ملک میں یہ ساری زندگی کیمرے یا لوگوں کے سامنے نہ آسکتی اور اسلام کے قلعے میں تمغہِ امتیاز سے نوازا جا رہا ہے۔ بچوں پر تشدد کرنے کا امتیاز صرف اِسے ہی حاصل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1771570471785447873
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے اپنے پیغام میں لکھا:صدارتی ایوارڈ اب ٹاؤٹ ایوارڈ بن چکے ہیں، اگر آپ کو موجودہ دور میں صدارتی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا جاتا ہے تو آپ کو اپنی اصلاح کی اشد ضرورت ہے!

https://twitter.com/x/status/1771534818083328209
سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف مرزا شہزاد اکبر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا: ڈاکٹر عثمان نے جتنی خدمت کمپنی کی کی اتنی آج تک پنجاب پولیس کی تاریخ میں کسی نے نہیں کی اور ان کے ہاتھ کئی بیگناہوں کے خون سے بھی رنگے ہیں۔ کسٹوڈیل ٹارچر اور اغوا برائے بیان میں بھی بھرپور تعاون فراہم کیا اور اسی سلسلے میں انھیں انعام دیا جارہا ہےلیکن روز محشر اور بندوبست تیار ہے اور دنیا کا موقعہ بھی آئے گا!

https://twitter.com/x/status/1771545177066295806
 
Last edited by a moderator: