
حکومت نے مختلف صحافیوں کیلئے سرکاری اعزازات کا اعلان کردیا ہے، ان صحافیوں کو 23 مارچ کو مختلف اعلیٰ سرکاری اعزازات اور تمغوں سے نوازا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر سینئرصحافیوں و تجزیہ کاروں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے، ان صحافیوں کو ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز، تمغہ برائے حسن کارکردگی، ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔
صحافی ماجد نظامی کی جانب سے جاری کردی تفصیلات کے مطابق سہیل وڑائچ، سلمان غنی، عارف نجمی کو تمغہ برائے حسن کارکردگی عطاء کیا جائے گا، صحافی زاہد ملک کو ہلال امتیاز جبکہ واصف ناگی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح وقار ستی، سلیم بخاری، حیدر نقوی، امجد عزیز ملک، شمع جونیجو، افتخار احمد اور فاروق عادل کو تمغہ امتیاز عطاء کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1762494124379320483
حکومت کی جانب سے منظور نظر صحافیوں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات نوازنے پر سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آرہا ہے، پی ٹی آئی رہنما اظہر مشہوانی نے بھی اس اعلان پرردعمل دیا اور طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ویٹ لفٹنگ کی مختلف کیٹیگریز کے تمغے بھی 23 مارچ کو دیئے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1762496123963642252
صحافی شاہد اسلم نے ایوارڈز کیلئے نامزد صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آخر کہیں تو میرٹ ہے پاکستان میں ورنہ ہر طرف برا حال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1762496860328210526
ایک صارف نے کہا کہ اس فہرست میں حسن ایوب کا نام شامل نا کرنا بددیانتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1762496353370832898
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ نامکمل فہرست ہے، ابھی بہت سے دوسرے نابغہ روزگار اور بھی ہیں، نجم ولی، شامی، منیب، نصراللہ ملک، جاوید چوہدری اور راوی وغیرہ اصل حقدار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1762498669574787322
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12safffftyjkl.png