
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گزشتہ دنوں ساحل عدیم اور خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایک خاتون سے ہونےو الی ساری بحث کے مبینہ طور پر اسکرپٹڈ نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نجی ٹی وی چینل "سماء ٹی وی" کے ایک پروگرام میں مذہبی اسکالر ساحل عدیم نے خواتین سے متعلق متنازعہ گفتگو کی اور 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار دیا جس پر آڈینس میں بیٹھی ایک خاتون نے ان سے بحث کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔
پروگرام میں شریک سینئر مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر بھی اس بحث میں شریک ہوگئے جس کے بعداس معاملے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کھڑی کردی اور یہ معاملہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔
تاہم کچھ سینئر صحافیوں نے اس حوالے سے یہ انکشاف کیا ہے کہ یہ سارا معاملہ اسکرپٹڈ تھا اور آڈیئنس میں بیٹھی خاتون کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اسی چینل سے وابستہ ایک صحافی ہی ہیں۔
صحافی عبدالواحید مراد نے سوال کرنے والی خاتون کی ٹک ٹاک پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ سماء ٹی وی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ سماء کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا سیٹ اپ شو تھا، جس کو روشنی کی ایک کرن قرار دیا گیا ، اس شو کی کردار ڈیجیٹل سماء کی ایک ورکر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1807992019488211251
صحافی عمر چیمہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے دن ہی پتا چل گیا تھا کہ یہ خاتون سماء میں کام کرتی ہے، تاہم یہ اہم نہیں ہے بلکہ یہ جاننا اہم ہے کہ کیا اس خاتون نے یہ سب کچھ کسی کے کہنے پر کیا یا یہ سب اس کے ذاتی سوالات تھے؟
انہوں نےمزید کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ سب کچھ اسکرپٹڈ نہیں تھا اور پروگرام کے دوران تلخی اس سے کہیں زیادہ بڑھی جس کو نشر کرنے سے پہلے ایڈٹ کردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1808071434801144218
عمر چیمہ کے اس ردعمل پر عبدالوحید مراد نے عمر چیمہ کوجواب دیا اور کہا کہ بطور صحافی میرے لیے یہ اہم ہے کہ اگر ٹی وی چینلز پروگرامز میں اپنے ورکرز یا پروگرام کی ٹیم میں شامل لوگوں کو آڈینس میں بٹھاتے ہیں تو اصولی و اخلاقی طور پر ناظرین کو بتایا جائے کہ سوال پوچھنے والے عام لوگ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس معاملے پر مخالفت اور حمایت کرنے والی دونوں قسم کی آدینس سماء کے ملازمین پر ہی مشتمل تھی اور یہ سب کچھ پہلے سے ہی طے تھا۔
https://twitter.com/x/status/1808141002466578824
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahil11h2i1h1.jpg