صافی،خواجہ آصف کی بھارتی چینل کی ویڈیو دکھاکر EVMکو فراڈ ثابت کرنیکی کوشش

safi-evm1121.jpg


بھارتی راجیہ سبھا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے طریقے کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے حکومت مخالفین خوب اچھال رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینئر صحافی سلیم صافی کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارتی اسمبلی میں ایک ماہر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں کی جانے والی چھیڑ چھاڑ کے طریقے سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کررہا تھا۔

خواجہ آصف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آنے والے انتخابات میں اس فراڈ کی تیاری اور الیکشن چور کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے جس سے ماضی کی طرح ووٹ کے تقدس کو پامال ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے مگر انشا اللہ یہ ارادے خاک میں مل جائیں گے ہم ہر محاذ پر اس کی مزاحمت کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1461371517602832387
سلیم صافی نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز اپنے باس کو خوش کرنے کیلئے ای وی ایم کی صورت میں گندے کھیل کی تیاری کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1461349469627109381
ویڈیو میں ایک بھارتی ماہر ای وی ایم مشین کی خامی بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ اس مشین میں ایک ایسی سیٹنگ ہے کہ جس کو ایکٹیویٹ کرنے کے بعد تمام ووٹ کسی ایک مخصوص امیدوار کے کھاتےمیں جائیں گے چاہے وہ ووٹ کسی بھی امیدوار کو ڈالے جائیں اس کیلئے مشین کو چند کوڈز دینے کی ضرورت ہے اور یہ سیٹنگ ایکٹیویٹ ہوجائے گی۔

صارفین نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ای وی ایم مشین سے متعلق اس ویڈیو کا موازنہ پاکستانی مشین سے کرنا درست نہیں ہے، ان رہنماؤں کو چاہیے پاکستانی ای وی ایم مشینوں کو ٹیسٹ کرنے کیلئے اپنے ٹیکنالوجی ماہرین کی مدد لیں اور عوام سے پھر اس کے نتائج شیئر کریں۔

https://twitter.com/x/status/1461372849168564224
ایک صارف نے لکھا کہ ای وی ایم کی خرابی سے متعلق ویڈیو ملی بھی تو بھارت کی، لگتا ہے کہ ویڈیو مودی جی نے بھیجی ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1461378058523488261
سلیم صافی کو جواب دیتے ہوئے رشید بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ بندہ بھی اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتا

https://twitter.com/x/status/1461353848589598722
ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ تو بھارتی ہیں ۔ آپ کیسے صحافی ہیں؟ پاکستان کی عوام کو بھارتی الیکٹرونک ووٹنگ مشین دکھا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1461361213292515331
https://twitter.com/x/status/1461372951450816528 https://twitter.com/x/status/1461351201363034126 https://twitter.com/x/status/1461372046089281540
 

MMushtaq

Minister (2k+ posts)

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

آ جائیں رعب غیر میں ہم وہ بشر نہیں
کچھ آپ کی طرح ہمیں لوگوں کا ڈر نہیں

اک تو شب فراق کے صدمے ہیں جاں گداز
اندھیر اس پہ یہ ہے کہ ہوتی سحر نہیں

کیا کہئے اس طرح کے تلون مزاج کو
وعدے کا ہے یہ حال ادھر ہاں ادھر نہیں

Challo jee, aab appko mazhab oar akhrat ka wasta he rah giya.
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
I am in favor of Every Pakistani voting. However, There are many barrier due to Bureaucracy and not people not showing flexibility. Now Today even ECP said there are chances that we will not use EVM machine for next elections? Why? The law is passed and they should do trial and if has problems than solve it. First try and if system fails than you do not use it. If PTI wants fair chance than they have to do early election otherwise, they underestimate Qazi Faiz. CJ has many power if he is evil mind.
Please name one country where 100% votes casted?