شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار

shanew11h.jpg

لندن/بین الاقوامی: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی موت کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

اخبار کے مطابق، شین وارن کی موت صرف دل کے دورے کی وجہ سے نہیں ہوئی، بلکہ اس میں ممنوعہ ادویات کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ڈیلی میل نے ایک نام ظاہر نہ کرنے والے سینئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ: شین وارن جس کمرے میں مردہ پائے گئے، وہاں سے ممنوعہ دوا کی ایک خالی شیشی ملی تھی۔ پولیس نے اس شیشی کو خفیہ طور پر ہٹا دیا اور اس کا سرکاری رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے پیچھے "اوپر سے حکم" تھا، جس کا مقصد شین وارن کی عزت کو محفوظ رکھنا تھا۔ آسٹریلوی حکام بھی اس معاملے میں شامل تھے۔

پولیس افسر کے مطابق کہ شین وارن کے ساتھ موجود خواتین سے کوئی سوالات نہیں پوچھے گئے۔ اصل وجہ چھپانے کے لیے سرکاری ریکارڈ میں تبدیلیاں کی گئیں۔

خیال رہے کہ 52 سالہ شین وارن کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین لیگ اسپنرز میں سے ایک تھے۔انہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کو 1999 کے ورلڈکپ سمیت کئی اہم فتوحات میں شین وارن کا کلیدی کردار تھا
 

Back
Top