شین وارن کی جائیداد کیسے تقسیم ہوگی؟وصیت منظرعام پر

shanew-aanhs.jpg

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔ آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی، اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا، سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔

وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31 فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، جبکہ 9 فیصد خاندان کے دیگر قریبی اور شین وارن کے پیاروں کو ملے گا، 7 فیصد بھائی جیسن کو ملے گا، 2 فیصد بھتیجوں سبیسچین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔

ایک کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈز(تقریباً 4 ارب روپے) کی جائیداد میں سے ان کی 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کو 93 فیصد حصہ ملے گا جس میں سے سب میں 31 ، 31 فیصد تقسیم ہوگا۔

دوسری جانب میڈیا نے شین وارن کے موجودہ اثاثوں کی فہرست بھی شائع کردی ہے۔ شین وارن کے اثاثوں میں ان کا وکٹوریہ میں واقع لگژری گھر اور بینک اکاؤنٹس میں موجود بھاری رقم بھی شامل ہے۔آسٹریلوی اخبار کے مطابق شین وارن کی وصیت کے مطابق ان کی کروڑوں مالیت کی گاڑیاں ان کے بیٹے جیکسن کو ملیں گی جو کہ دیگر جائیداد کے علاوہ ہے، ان گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز بینز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلیوی لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

شین وارن کا شاندار بین الاقوامی کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا جس میں انہوں نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کی اب تک کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ وہ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)

رانا ساب یہ خبر توآپ نے یہاں لگا دی مگر یہ نہیں بتایا کہ اپکو اس جائیداد سے کتنا حصہ ملے گا اور ہمارا شین وارن کی وصیت سے کیا تعلق ہے
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
رانا ساب یہ خبر توآپ نے یہاں لگا دی مگر یہ نہیں بتایا کہ اپکو اس جائیداد سے کتنا حصہ ملے گا اور ہمارا شین وارن کی وصیت سے کیا تعلق ہے
News hae yaar
 
Back
Top