
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی نے پاکستان کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کرکٹ ہسٹری بتانے کی کوشش کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پیکیج سے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو بالکل ہی نکال دیا گیا جو پاکستان کے عظیم آل راؤنڈر اور ورلڈکپ 1992 کے فاتح سمجھے جاتے ہیں اور انکی قیادت میں قومی ٹیم نے کئی بڑی فتوحات سمیٹیں۔ کرکٹ ہسٹری میں ورلڈکپ 1992 کو تو دکھایا گیا لیکن عمران خان کی تاریخ اور بطور کپتان پرفارمنس کو غائب کردیا گیا جس کی وجہ عمران خان کا موجودہ حکومت کا سخت ترین مخالف ہونا بنی۔
https://twitter.com/x/status/1691091543350771712
اس پیکیج میں قومی ٹیم کے سابق کپتان عبدالحفیظ کاردار کو بھٹو کیساتھ دکھایا گیا، 1996 میں سری لنکا کے سابق کپتان رانا ٹنگا کو بے نظیر بھٹو کے ہاتھوں ورلڈکپ وصول کرتے دکھایا گیا لیکن عمران خان کو یکسر غائب کردیا گیا۔یادرہے کہ موجودہ چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف پیپلزپارٹی سے وابستگی رکھتے ہیں اور انہیں آصف زرداری کے کہنے پر تعینات کیا گیا تھا۔
پی سی بی کے اس اقدام پر #ShameOnPCB ، #ImranKhanKaPakistan ٹاپ ٹرینڈز بن گئے اور سوشل میڈیا صارفین نے یہ ٹرینڈ استعمال کرکے پی سی بی کو خوب کھری کھری سنائیں۔، انکا کہنا تھا کہ کیا ایسی حرکتیں کرکے کرکٹ کی تاریخ تبدیل ہوجائے گی؟ حقیقت تو ہمیشہ حقیقت رہے گی۔

شفاء یوسفزئی نے تبصرہ کیا کہ پی سی بی نے ایسا کرکے اپنے آپکو مذاق بنالیا، یہ ایک حقیقت ہے کہ 1992 کے ورلڈکپ کے فاتح عمران خان تھے اور یہ حقیقت ہمیشہ رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1691176150628995072
کرکٹ تجزیہ کار عالیہ رشید نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کی 76 سالہ کرکٹ تاریخ عمران خان کے بغیر کیسے لکھی جاسکتی ہے؟ عمران خان کو ڈیلیٹ کرکے آپ نے اپنا قد کم کرلیاہے، تاریخ اور حقیقت تو اپنی جگہ رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1691163264221351936
عمردراز گوندل نے لکھا کہ بہت ہی شرمناک ! کرکٹ بورڈ کیسے عمران خان جیسے لیجنڈ کو نظرانداز کرسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1691320114531201024
وجاہت کاظمی نے لکھا کہ پی سی بی کے مطابق عمران خان کا کوئی وجود نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1691143122108215296
فیاض راجہ نے لکھا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کرکٹ اور ورلڈ کپ کی تاریخ صرف ادھوری نہیں بلکہ لولی اور لنگڑی بھی ہےپی سی بی اور ان کے "ہینڈلرز" شرم کریں
https://twitter.com/x/status/1691208870713339904
صحافی ثاقب بشیر نے لکھا کہ پی سی بی بھی ایک تمغہ امتیاز کا حقدار ہے ایک حقیقت کو آپ کیسے جھٹلا سکتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1691156314263576576
ضرار کھوڑو نے ورلڈکپ 1992 کی تصویر شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ ایک دن شاید 25 مارچ 1992 ہے؟ یا کسی اور دن؟ اس دن؟
https://twitter.com/x/status/1691139373025431552
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ ملک کا واحد ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والے کپتان اور دنیا کے عظیم ترین آل راؤنڈر کا سنگل shot نہیں، لیکن ذوالفقار بھٹو کی ایک سابق کپتان کے ساتھ تصویر ہے، 96 کا ورلڈکپ جیتنے والے کپتان رانا ٹنگا کو ٹرافی دینے والی وزیراعظم ہے
https://twitter.com/x/status/1691127889423745024
معید پیرزادہ نے لکھا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے واحد کپتان عمران خان کہاں ہیں؟ پی سی بی کے احمقوں کو یہ احساس نہیں کہ وہ صرف اپنی بے عزتی کر رہے ہیں..!
https://twitter.com/x/status/1691288638317813760
اداکار ہارون شاہد نے لکھا کہ اگلی بار جب پی سی بی بی سی سی آئی سے سیاست کو کرکٹ سے باہر کرنے کو کہے گا تو بی سی سی آئی کو انہیں چپ کرانے کی زیادہ ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ویڈیو کافی ہوگی۔ اور کتنے گرو گے آپ
https://twitter.com/x/status/1691136205641887747
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fahi11h1h11.jpg
Last edited by a moderator: