
معروف گلوکار و موسیقار شیراز اپل نے نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کے گانے "فنکاری" سے متعلق بیان کو حقائق سے منافی قرار دیتےہوئے مسترد کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیراز اپل نےانسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں آئمہ بیگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئمہ بیگ کا یہ کہنا کہ "فنکاری گانا انہوں نے اورمرحوم شکیل سہیل نے مل کر لکھا ہے "بالکل غلط ہے۔
شیراز اپل نے کہا کہ آئمہ بیگ اس گانے کا اصل کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں جو ان کے اپنے یوٹیوب چینل پر یونیورسل میوزک انڈیا کی جانب سے کریڈٹس میں دیا گیا ہے، خاتون اپنے حقائق درست کریں۔
گلوکار نے کہا کہ شکیل سہیل فنکاری گانے کی تحریر سے بھی 6 ماہ پہلے وفات پاچکے تھے، ان کا آخری تحریر کردہ گانا "فرق فرق" تھا جو انہوں نے میرے ساتھ مل کر تحریر کیا، لہذا گانا"فنکاری" لکھا بھی میں نے ہے، اسے کمپوز اور پروڈیوس بھی میں نے کیا ہے، آپ نے اس گانے کو صرف گایا ہےجس میں آپ کو بمشکل 3 گھنٹے لگے تھے۔

شیراز اپل نے اپنے بیان کے آخر میں آئمہ بیگ کا انٹرویو شائع کرنے والے خبررساں ادارے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیان شائع کرنے سے پہلے ان کو ڈبل چیک ضرور کرلیا کریں۔
خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے ڈان امیجز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فنکاری گانے کو تیار کرنے میں 3 سال کا عرصہ لگ گیا تھا، شکیل بھائی جو اب اس دنیا میں نہیں رہے انہوں نے یہ گانا میرے ساتھ مل کر تحریر کیا، اس گانے کی تیاری میں زیادہ وقت اس لیے لگا کہ یہ میرے 6 سالہ کیریئر کا پہلا سولو ٹریک تھا، جس پر میں نے خود کام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دن رات لگا کر اس گانے پر کام کیا اور اسے میں نے خاصا انجوائے بھی کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shirazaima11.jpg