
لاہور: پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں علی بلال پر تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکن علی بلال کا پوسٹ مارٹم کل رات کنگ ایڈورڈز میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق علی بلال کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنےسے ہوئی، مقتول علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی موت کی وجہ بنا۔
https://twitter.com/x/status/1633881907208552449
رپورٹ کے مطابق دماغ میں خون جمع ہونے سے علی بلال کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیاتھا، علی بلال کوجسم کے حساس اعضاء پر بھی تشدد کیاگیا
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ علی بلال کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہواتھا۔
تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی گزشتہ روز نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی ، علی بلال کی نماز جنازہ بابا گراؤنڈ اسلام پورہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
ظل شاہ کے والد نے دعویٰ کیا کہ میرے بیٹے کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، اس کے صرف سر پر 27 فریکچر ہیں۔بیٹے کے پورے جسم پر ڈنڈوں اور تشدد کے نشانات ہیں
https://twitter.com/x/status/1633928956989546496
https://twitter.com/x/status/1633906675231932447
https://twitter.com/x/status/1633894378354753537
یاد رہے کہ علی بلال کو پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے علی بلال کی پرتشدد موت پر نگران پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/alibaahsha.jpg
Last edited by a moderator: