ILovePakistan
Councller (250+ posts)
شہید صدر ضیاءاور پی آئی اے
صدر ضیاءشہید صاحب کے دور میں حکومت اور ائیر لائنز کے ذمہ داروں کا تقریباً ہر شخص خوفزدہ تھا اور کہتا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں میں شراب بندی سے ائر لائنز کو ناقابل تحمل خسارے کااندیشہ ہے۔مگر صدر صاحب اعدادوشمار سے بنائی ہوئی اس فضا سے قطعی مرعوب نہ ہوئے اور پوری جرات اور اللہ کے بھروسے پر پی آئی اے کی عالمی پروازوں میں بھی مطلقاً شراب بند کرنے کے احکام جاری کر دئےے اور پھر دنیا نے دیکھ لیا کہ اس اقدام کے نتیجے میں ائیر لائنز کو نہ صرف یہ کہ کوئی خسارہ نہیں ہوا، بلکہ پہلے سے بھی زیادہ نفع ہوا اور اس طرح اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے ہماری ایر لائنز بھی اس ام الخبائث سے پاک ہو گئی ۔اس کے علاو ہ صدر صاحب کے دور میں پی آئی اے میں پرواز شروع کرنے سے پہلے سفر کی دعا پڑھی جانے لگی۔
اس کے بعد والی حکومت خصوصاً پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کا بیڑا غرق کر دیا اور آج کی خبریں آپ کے
سامنے ہی ہیں۔
