شہید ارشد شریف کی بیٹی نے صحافت کے میدان میں قدم رکھ دیا،صحافیوں کا ردعمل

arshad-sharif-beti-pak.jpg


صحافی ارشد شریف کی بیٹی نے والد کی طرح صحافت کے میدان میں قدم رکھ رکھا دیا، علیزہ ارشد نے بطور رپورٹر صحافت شروع کردی، سوشل میڈیا پر علیزہ ارشد کو بھرپور پذیرائی اور سپورٹ مل رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر علیزہ ارشد کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں خوب داد دی اور ان کے والد کو یاد کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1679948513143140352
سینئر صحافی صابر شاکر نے بھی اس پیغام کے ساتھ پوسٹ شیئر کی کہ شہید ارشد شریف زندہ و تابندہ ہوتا رہے گا ہر صبح ہر شام ہر روز ہر جگہ ، آزادی فکر کا چراغ کبھی نہیں بُجھے گا۔

https://twitter.com/x/status/1679973743618330630
دیگر صارفین کی جانب سے بھی علیزہ ارشد کو سراہا جارہاہے، انور لودھی نے علیزہ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمارے ہیرو شہید ارشد شریف کی بیٹی بھی اب صحافت میں آ گئی ہیں، اللہ تعالیٰ اسے کامیابی دے اور وہ اپنے باپ کی طرف حق سچ کی آواز بنے،آمین،

https://twitter.com/x/status/1679975312963018754

مخدوم شہاب الدین نے لکھا یہ ویڈیو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے،شہید ارشد شریف کی بیٹی کے صحافتی سفر کا آغاز۔
ابھی آپ کو بہت آگے جانا ہے
بہادر باپ کی بہادر بیٹی

https://twitter.com/x/status/1679967491433299969
سلمان درانی نے کہا ارشد شریف کی بیٹی علیزہ ارشد کی اے آر وائے نیوز کے ساتھ رپورٹنگ کا آغاز۔ اللہ کامیابیاں دے بیٹا آپ کو،

https://twitter.com/x/status/1679968652198842368
گزشتہ سال کینیا میں معروف صحافی ارشد شریف کو قتل کردیا گیا تھا، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی طرف سے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا صحافی ارشد شریف کو 'باقاعدہ منصوبہ بندی' کے تحت قتل کیا گیا۔