
شہدادپور میں ایک سیلاب متاثرہ لڑکی کو مفت راشن کا دینے کا جھانسہ دےکرمبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر شہداد پور میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی، متاثرہ لڑکی نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ میں گھر سےسبزی لینے جارہی تھی،راستے میں ملزمان نے مفت راشن دینے جھانسہ دیا اورنشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ لڑکی نے خالد نامی رکشہ ڈرائیور اور دل شیر ماچھی پر الزام عائد کیااور کہا کہ دونوں ملزمان نے مسلسل دو روز تک میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔
ایس ایس پی شہداد پور ایک ملزم کو گرفتار کرچکےہیں ، لڑکی کا بیان ریکارڈکرنے کیلئے اسے طلب بھی کرلیا ہے، بیان ریکارڈ کرنے کے بعد لڑکی کو میڈیکل کیلئے بھجوایا جائے گاجس کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/flood-gr-shadadpur.jpg