
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما ڈاکٹرشہباز گل کے وکلاء نےدوبارہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے ڈاکٹر شہباز گل کےدوبارہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کےاحکامات سنائے تھے جسے شہبا زگل کے وکلاء نے اسلا م آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئےدرخواست دائر کردی ہے۔
وکلاء کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیس پرآج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہبا زگل کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیے جانے کے فیصلے پر مذمت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ٹارچر کے باعث شہبازگل کی جسمانی و ذہنی حالت شدید نازک ہوگئی ہے،دوبارہ ریمانڈ پر بھیجنا باعث تشویش ہے، شہبازگل کی گرفتاری مجھے نشانہ بنانے کی سازش کاحصہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1shahbazgillremandjail.jpg