
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنی جماعت کے حامی اور منظور نظر صحافیوں کو ایک پیغام فاورڈ کیا جس کے بعد ایک کے بعد ایک سب صحافی اس پیغام کو شیئر کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی عدیل راجہ نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں بتایا کہ لیگی قیادت کی جانب سے جب کوئی پیغام شیئر کیا جاتا ہے تو اس کے حامی صحافی فوری طور پر حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اسے شیئر کرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے اسکرین شاٹس کے ساتھ ثبوت دیا کہ میسج وفاقی وزیر اطلاعات نے بھیجا جس کے بعد اظہر جاوید، غریدہ فاروقی، عبدالمعز جعفری اور طلعت حسین نے لفظ بہ لفظ کاپی پیسٹ کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1556746390553989121
وفاقی وزیر نے جو پیغام بھیجا اس میں کہا گیا تھا کہ "فارن ایجنٹ" کی "فارن ایڈڈ" پارٹی کا ہیلی کاپٹر کے چند مناظر، فارن ایجنڈے کے مطابق ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اس نے تباہ کی ٹھیک نہ ہو، مہنگائی جو اس نے کی کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اس نے چھینا نہ ملے۔
اس پیغام کو فوری طور پر اپنے الفاظ پہنا کر اظہر جاوید نے لکھا کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل عام فوجیوں کو پاکستان سے محبت کا درس دے رہے ہیں اعلی کمانڈ کا حکم نہ ماننے کا کہ رہے ہیں مہر آئین و قانون کیا بتا سکتے ہیں کہ یہ فوج میں بغاوت کیلئے اکسانے کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں الطاف حسین کے خلاف اس طرح کے الزامات انہیں بین کردیا گیا۔
غریدہ فاروقی نے کہاعمران خان کے چیف آف سٹاف فوج کے اندر بغاوت نافرمانی کو اکساتے ہوئے جو حکم فوج کو ملے انکار کر دے ۔ یہ کیسا دشمن کا ایجنڈا ہے جو PTIمرکزی شخص پھیلا رہا ہے اور ARY اسے پھیلا رہاہے!! کھلم کھلا ملک کیخلاف آئین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مہم!
عبدالمعز جعفری نے کہا اگر اس کے بعد شہباز گل کو شمالی علاقہ جات دیکھنے کو نہ ملے تو اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ پنجابی سیاستدان ان آزاد ریاستی دوروں سے محفوظ ہیں۔
جبکہ طلعت حسین نے کہا اے آر وائے کی ٹرانسمیشن میں عمران خان کے نمائندے نے جو کچھ کہا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان کے خلاف فوج کے درمیانے اور نچلے درجوں میں نفرت پھیلانے میں کام 'اوپر' سے چند
لوگ کر رہے ہیں - عمران فوج کے ان طبقات کا اصل نمائندہ ہے - اس سازش کو کرنے والے 'اپنے ادارے کو تباہ' کر رہے ہیں۔
جبکہ عماد یوسف نے کہا اے آر وائی کی خبر کے بعد وفاقی وزیر کی جانب سے اپنےاینکرز کو واٹس ایپ پر خبر کی وڈیو بھیجنے کے ساتھ ساتھ کچھ احکامات دیے گئے تھے- کس کس نے حکم کی تعمیل کی؟
https://twitter.com/x/status/1556745749559652352