
شہباز گل کی میڈیا اور اپوزیشن کے ساتھ شرارت، میڈیا کے سامنے اعتراف بھی کرلیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری سے کہا کہ آپ کی اجازت کے بغیر ایک شرارت کی، ٹِکر چلا دیے کہ شاید وزیراعظم آج تقریر کریں گے تو جو اپوزیشن باہر جا رہی تھی، واپس پارلیمنٹ میں آگئی۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اجلاس ملتوی ہونے تک اپوزیشن بیٹھی رہی۔ اپوزیشن انتظار میں تھی کہ وزیراعظم کے خطاب پر ہلہ گلہ کرے گی۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ تقریر تو اسلئے آج ممکن نہیں ہوئی کیونکہ ابھی تک قانون سازی مکمل نہیں ہوسکی، 70 کے قریب بلز ہیں وہ ہوں گے تو پھر ہی تقریر ہوسکے گی
جس پر شہباز گل نے کہا کہ آج چانس نہیں تھا لیکن وہ بیٹھے ہیں تقریر سننے کیلئے
https://twitter.com/x/status/1460970665897603075
اس پر مخصوص میڈیا گروپس نے یہ کہا کہ فیک نیوز کا شور مچانے والے خود فیک نیوز پھیلانے لگے
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے تھے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان ایوان سے حکومتی ارکان کی لابی میں گئے اور اُن سے گفتگو بھی کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shabz-gill11.jpg