
سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اہلیہ کے کامسیٹس یونیورسٹی کے نادہندہ ہونے سے متعلق خبر پر ردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج جیو نیوز نے میری فیملی کے بارے میں ایک اور جھوٹی خبر دی ۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ(اہلیہ شہباز گل) کو میرٹ بیس اسکالر شپ ہماری حکومت میں آنے سے قبل ملا اور ان کی پی ایچ ڈی کی تعلیم ابھی بھی جاری ہے جو کہ یونیورسٹی سے کنفرم کی جا سکتی ہے۔ کامسیٹس کے پاس تمام انفارمیشن موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524735487902105601
اپنی دوسری ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ماسٹرز لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام ہے جو ابھی بھی جاری ہے اور اس بارے میں ایک ای میل کے ذریعے یونیورسٹی سے کنفرم بھی کیاجاسکتا ہے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ انہوں نے واپس آنے سے انکار کیا،انشااللہ اگلے سال پی ایچ ڈی مکمل ہوتے ہی واپسی ہوگی، میرے خلاف ایک مہم چل رہی ہے یہ خبر بھی اسی مہم کا حصہ ہے اور مجھے معلوم ہے کہ یہ مہم کون چلا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524735489856712706
واضح رہے کہ جیو نیوز کی جانب سے صحافی اعزاز سید کی ایک خبر نشر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہبا زگل کی اہلیہ اعزا اسد رسول کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خرچ پر 2011 میں پی ایچ ڈی کیلئے امریکہ گئیں لیکن 11 سال گزرنے کے بعد بھی واپس ناآئیں، کامسیٹس یونیورسٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھیجا مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔
دستاویزات کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ کو معاہدے کے تحت 2016 میں پی ایچ ڈی مکمل کرکے واپس آکر یونیورسٹی میں پڑھانا شروع کرنا تھا مگر وہ واپس نہیں آئیں، جس کے بعد انہیں سرکاری فنڈز سے لی گئی رقم 25 فیصد جرمانے کے ساتھ واپس کرنا ہے مگر اہلیہ شہباز گل نا اپنی رپورٹس یونیورسٹی میں جمع کروارہی ہیں اور نا ہی کسی خط کا جواب دے رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gill-shebaz-on-wife-rd.jpg