mohsinzaheer
Councller (250+ posts)

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر پاکستان اوورسیز فورم کے شاہد رضا رانجھا اور دیوان غلام مصطفی نے شہباز گل کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں پھول پیش کئے اور امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نجی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ پاکستان میں گذشتہ مہینوں میں گرفتار ہونے اور جیلوں میں قید کاٹنے اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلی بار امریکہ آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کے پاس امریکہ کی مستقل سکونت (گرین کارڈ ) بھی ہے ۔امریکہ پہنچنے پر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر پاکستان اوورسیز فورم کے شاہد رضا رانجھا اور دیوان غلام مصطفی نے شہباز گل کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں پھول پیش کئے اور امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔
" "
شہباز گل امریکہ میں کچھ عرصہ قیام کریں گے ۔ اس دوران ان کی نجی مصروفیات ہوں گی تاہم وہ پی ٹی آئی کی تقریبات اور استقبالیہ میں شریک ہوں گے ۔
To read in full - visit https://www.urdunewsus.com/dr-shahbaz-gill-2/