
ثوبیہ شاہد نے نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں ان کی طرف سے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
28 فروری 2024ء کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والی اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی کے حلف اٹھانے کے موقع پر اسمبلی میں گھڑی لہرانے والی خاتون رکن ثوبیہ شاہد نے صدر مسلم لیگ ن ونامزد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کے ساتھ بدتہذیبی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
شہبازشریف کا ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والے تہذیب، عزت واحترام کے الفاظ سے واقف ہی نہیں ہیں۔ ثوبیہ خاتون سے بدتمیزی کرنے، انہیں ڈرانے اور دھمکانے والوں نے پشتون کلچر اور روایات توہین کر کے اپنے بدتہذیب ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1763936639724744788
شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ میں یقین رکھتے ہیں، ان کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ ثوبیہ شاہد نے نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں ان کی طرف سے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 28 فروری کو ہونے والے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے اٹھایا تھا اور اجلاس کے موقع پر شدید بدنظمی ہوئی اور اس دوران خاتون رکن پر لوٹا بھی پھینکا گیا۔ ثوبیہ شاہد ساتھی رکن سے گھڑی لے کر اسمبلی ہال میں لہراتی رہیں جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان پر لوٹا، بال پین، جوتا اور خالی بوتلیں پھینکیں لیکن وہ مسلسل گھڑی کو لہراتی رہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12shehbazmulaqatttth.png