
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دینے پر مریم نواز شاہد خاقان سے سخت ناراض، عارف حمید بھٹی کا دعویٰ
سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کو ن لیگ کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دیا تھا جس پر مریم ان سے سخت ناراض ہیں۔
جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں سیاسی وراثت کی لڑائی شروع ہوچکی ہے ، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تووہ خود مریم نواز شریف صاحبہ ہیں، مریم نواز شریف نے اپنےوالد کو بھی یہ پیغام بھجوادیا ہے کہ اگر ن لیگ کی جانب سے کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہوگا تو وہ مریم ہوگی۔
سینئر صحافی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آج اس وقت تک ن لیگ کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے ، یہ بند کمروں میں جاکر معافیاں مانگ رہے ہیں ہیں مگر ان کی معافیاں بھی قبول نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ ہاں اتنا ضرور ہوا ہے کہ شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پہلے مریم نواز شریف تین لوگوں کے استعفیٰ کے مطالبہ کررہی تھیں اب وہ 2 پر آگئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ssa-mrr.jpg