
معروف اینکر پرسن کامران خان نے اختر مینگل کے کشیدہ سیاسی صورتحال پر کیے گئے ٹویٹ پر رد عمل میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پریشان ہیں کہ وہ فوج کا ساتھ دیں یا اتحادیوں کا۔
کامران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کے اتحادی سردار اختر مینگل نے مخلوط حکومت کے قیام کا پہلا ہفتہ مکمل ہونے پر اس اتحاد سے رخصتی اختیار کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ کی طرح شکایات کی توپوں کا رخ فوج ہے اور بیچارے وزیر اعظم شہباز شریف ہکا بکا ہیں کہ ہماری فوج کے ساتھ کھڑے ہوں یا محسن داوڑ اور اختر مینگل کے ساتھ۔
https://twitter.com/x/status/1515987389705072640
انہوں نے یہ تبصرہ اختر مینگل کی ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کی جانب سے 6 بلوچ شہریوں کے قتل کا الزام ایف سی پر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں وہ ایسی حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔
بی این پی رہنما نے کہا کہ وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان حالات میں وہ بالکل حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2shehbazdawarmengalgfouj.jpg