شہباز شریف کے ٹوئٹ کے بعدمیڈیا پرسوموٹو نوٹس کی خبریں کہاںسے آئیں؟ارشد شریف

arshad-sharif-khan.jpg


اینکر پرسن ارشدشریف نے آج ہونے والی اسمبلی کی کارروائی کے بعد میڈیا پر سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس کے معاملے پر کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے پٹیشن مسترد کر دی تھی، آج کیوں شہبازشریف کی ٹوئٹ کے بعد میڈیا پر سوموٹو نوٹس کی خبریں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1510544935795232771
تفصیلات کے مطابق ارشد شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی سلامتی معاملے پر سپریم کورٹ نے پیٹیشن یہ کہہ کر مسترد کردی کے پارلیمان کی کسی کارروائی پر عدالت میں سوال نہیں اثھایا جا سکتا ہے۔

ارشد شریف نے سوال اٹھایا کہ شہباز شریف کی ٹویٹ کے بعد کیا حالات بدل گئے جو میڈیا سؤو موٹو نوٹس کی خبریں آ گئیں یہ خبریں کہاں سے آئیں؟

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ٹویٹ کیا تھا کہ عمران خان نے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے یہ کسی بڑی غداری سے کم نہیں۔ نیازی اور اس کے ساتھیوں کو بھاگنے نہیں جانے دیا جائے گا۔ آئین کی صریح اور ڈھٹائی سے خلاف ورزی کے نتائج برآمد ہوں گے۔ امید ہے سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

شہبازشریف کی اس ٹوئٹ کے بعد ذرائع ابلاغ پر خبریں چلنے لگی تھیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی کارروائی کے ضمن میں نوٹس لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دھمکی آمیز خط کے معاملے پر کہا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمان میں ہونے والی کارروائی پر عدالت میں سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
Judges are puppets of establishment I mean General Bajwa and Bajwa is behind this dirty game and supporting all corrupt traitors and now judges will act according to the wishes of Bajwa. Simple