شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ناقص سفارتکاری پر باز پرس

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ناقص سفارتکاری کے باعث بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور بعض تحفظات کے پیش نظر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو اسلام آباد بلا کر ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی.

انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام کے سامنے وضاحت طلب امور پر اپنا موقف پیش کیا، اس حوالے سے وزارت خارجہ میں چائنا ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل عامر خان کی ذمہ داریوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ۔

ان ذرائع کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے ان کی سفارتی ذمہ داریوں میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے تاہم فی الوقت اس منصب کیلئے موزوں سفارتی شخصیت دستیاب نہیں جسے یہ ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اس لئے فی الحال وہ چین میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے.

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وزارت خارجہ کے ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین کے سفیر کو پاکستان بلایا گیا تھا تاہم تفصیلات کے بارے میں انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)



سفارت خانہ تو میزبان ملک کی حکومت کو درخواست ہی دے سکتا تھا کہ ہمارا فقیر وزیر اعظم کشکول اٹھائے بڑی دھوم دھام سے فقیروں کی بارات لے کر بھیک مانگنے آ رہا ہے چینی صدر یا وزیر اعظم ایئر پورٹ پر شایان شان استقبال کر لیں اور کشکول کو فراخ دلی اور سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھر دیں
اگلوں نے میونسپلٹی کے ایک جمعدار کو کوٹ پینٹ پہنا کر استقبال کے لیے ایئر پورٹ بھیج دیا
او جوان وی کوئی اُچّا ای کلاکار سی، ایئر پورٹ تے چیں چوں چاں شیں پیں کرکے ایناں دا کشکول لئے کے ای نس گیا
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
How can u get a reception, when they don’t want u… PMLuN doesn’t fit in China game anymore… China is also tired of 2-timing Pakistan Army
 

Back
Top