شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ بھتیجی بھی اٹھانے کو تیار نہیں،پرویزالٰہی

percvihaah.jpg

شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ ان کی بھتیجی بھی اٹھانے کو تیار نہیں: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پوری کوشش ہے کہ آئین شکنی ہوتی ہے تو ہو اقتدار نہ چھوڑا جائے : سابق وزیراعلیٰ پنجاب

مسلم لیگ ق کے رہنما ساجد احمد بھٹی نے آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قانونی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خوف سے موجودہ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی نااہلیوں کا بوجھ ان کی بھتیجی مریم نوازشریف بھی اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم پاکستان کی تاریخ کے نااہل ترین حکمران ثابت ہو چکے ہیں، مریم نوازشریف کی لندن سے واپسی پر ایک بار پھر ہونے والی لانچنگ ناکام ہو چکی ہے۔


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پوری کوشش ہے کہ آئین شکنی ہوتی ہے تو ہو اقتدار نہ چھوڑا جائے جبکہ عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن سیاسی میدان میں کرنے کی ہمت نہیں رکھتی، پنجاب کے سیاسی میدان میں بھی عمران خان فاتح ٹھہرا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے شروع کی جانے والی "جیل بھرو تحریک" میں گرفتاریاں پیش کرنے کیلئے عوام میں جوش وجذبہ دیکھنے کے قابل ہے، بہت سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنا نام رضاکارانہ گرفتاری کیلئے پیش کر دیا ہے۔ سیاست کا اس وقت ایک ہی سٹار ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتیوں کو غیرقانونی طور پر اٹھایا جا رہا ہے اس کے باوجود موجودہ حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

Dr Adam

President (40k+ posts)

پرویز الہیٰ صاحب! آپکو اپنا نقطہ ثابت کرنے کے لیے چوروں کی ملکہ اس بڑھیا کو پروموٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے . آپ کا مقام نہیں کہ اس غلیظ عورت کا نام بھی آپ اپنی زبان پر لائیں
 

Back
Top