شہباز شریف کا پیغام ملا، اگر وزیراعظم آئے تو وہ اجلاس میں نہیں آئیں گے:فواد

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

817030_888834_Fawad-Chaudhry-2_updates.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے لیکن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو پیغام گیا تھا کہ وزیراعظم آئیں گے تو وہ اجلاس میں نہیں آئیں گے۔


جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہماری دعا اور کوشش ہے کہ افغانستان میں پرامن حکومت قائم ہو، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں مذاکرات ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا حکومت میں آنا اتنا آسان نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں افغان طالبان اور غنی حکومت میں مذاکرات ہوں، 30 لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں، مزید آگئے تو معاشی بوجھ بڑھ جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہمارے خدشات اس وقت ہوتے ہیں جب بھارت افغان سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے، کوشش ہے کہ افغان طالبان اور حکومت میں کشیدگی کم ہو۔

ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی فیول پر پیدا ہو رہی ہے، فیول کی شارٹیج ہو تو لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے، تربیلا میں پانی کی آمد سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ساری بجلی امپورٹڈ فیول پر بنائی، امپورٹڈ فیول میں کمی آنے پر بجلی کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے، ہمارا بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا نظام نہیں ہے۔

Source
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
شہباز نے کہا سیکورٹی اجلاس میں عمران آئے تو میں نہیں آؤنگا، اس لئے عمران خان اس اہم میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکے : فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آ رہے تھے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیغام گیا کہ وزیرِ اعظم آئیں گے تو وہ نہیں آئیں گے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری دعا اور کوشش ہے کہ افغانستان میں پرامن حکومت قائم ہو، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں مذاکرات ہوں۔




انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ افغانی پاکستان میں موجود ہیں، مزید آ گئے تو معاشی بوجھ بڑھ جائے گا، طالبان کا حکومت میں آنا اتنا آسان نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور غنی حکومت میں مذاکرات ہوں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ہمارے خدشات اس وقت ہوتے ہیں جب بھارت افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے، کوشش ہے طالبان اور افغان حکومت میں کشیدگی کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ بجلی فیول پر پیدا ہو رہی ہے، فیول کی شارٹیج ہو تو لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے، تربیلا میں پانی کی آمد سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔




وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ساری بجلی امپورٹڈ فیول پر بنائی، امپورٹڈ فیول میں کمی آنے پر بجلی کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا نظام نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوڈ شیڈنگ مزید 3 دن اور رہے گی،

(تین دن بعد ٹرانسمیشن کا نظام ٹھیک ہو جائے گا؟؟ اصل میں پروڈکشن اور فیول سپلائی کا نظام ان سے نہیں چل پا رہا)
اس وقت بجلی کی پروڈکشن کرنے والے پلانٹ کام نہیں کر رہے، تربیلا ڈیم میں اگلے 3 دن میں پانی آ جائے گا، 2 مزید یونٹس کام کرنا شروع کر دیں گے۔
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
تین دن بعد ٹرانسمیشن کا نظام ٹھیک ہو جائے گا؟؟ اصل میں پروڈکشن اور فیول سپلائی کا نظام ان سے نہیں چل پا رہا
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
تین دن بعد ٹرانسمیشن کا نظام ٹھیک ہو جائے گا؟؟ اصل میں پروڈکشن اور فیول سپلائی کا نظام ان سے نہیں چل پا رہا
اسی لئے نواز شریف دور میں لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں تھی
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
نواز شریف جب حکومت چھوڑ کر گیا تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی
بالکل۔ کیونکہ بجلی سیکٹر میں جو مسائل پیدا کر کے گیا وہ آنے والی حکومت نے بھگتنے تھے


 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
Just shut up. Why this government is unable to supply fuel to power plants?? Is this is because of capacity payment??
Can't you read? Minister of Energy has told in countless talkshows that Pakistan is facing multiple shortages at the same time. Low water in Tarbela. Maintenance of ships that provide LNG. Maintenance of natural gas fields.
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
Can't you read? Minister of Energy has told in countless talkshows that Pakistan is facing multiple shortages at the same time. Low water in Tarbela. Maintenance of ships that provide LNG. Maintenance of natural gas fields.

They should have planned these maintenance, so there would be no fuel shortage.