
شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے والے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وہ شہبازشریف کا مشیر بن کر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
نجی چینل اے آر وائی کے پروگرام "آف دی ریکارڈ" میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک کی خدمت کیلئے شہبازشریف کا مشیر بننا اچھا لگ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کیلئے پہلےکمٹمنٹ کی گئی تھی پنجاب میں وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہے تو گورنر دوسری جماعت کا ہوناچاہیے دوسری جماعت ہم ہیں اسی لحاظ سے گورنر پنجاب ہمارا ہونا چاہیے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدر کے مواخذے کیلئے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں سب کی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہو جائیں الیکشن کمیشن کے مسائل ہیں اسی لیےتھوڑا انتظار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن ون ٹائم آئینی تبدیلی کے ذریعے کرائے گئے تھے 2018 کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عام انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔
مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کہہ چکا قبائلی اضلاع میں حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی ہونی ہے نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی عام انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب کی گورنرشپ کیلئے ابھی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین اختلاف ہے اور ممکنہ طور پر بلاول بھٹو لندن میں اسی مقصد کیلئے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-khan-qamar-zaman.jpg