"شہباز شریف بالآخر آصف زرداری کو سڑک سے گھسیٹ کر گھر لے آئے"

maryi1ii12113.jpg

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ملنے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اس ملاقات میں کورونا پرٹوکولز کی پابندی کی گئی اور پی پی اور ن لیگی رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے ملنے یا مصافحہ کرنے سے گریز کیا، شہباز شریف نے کہنیاں ملا کر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہ ٹوٹے ہوئے دل مل جاتے ہیں، فکر نہ کریں، میں بیچ میں کھڑا ہوں، دل جڑ گئے ہیں جبکہ مریم نواز نے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلاکر ملکر عمران خان کی خاتمہ کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات پر طنزیہ اور دلچسپ تبصرے کئے، انہوں نے کہا کہ کیا یہ وہی شہبازشریف ہیں جو آصف زرداری کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کرتے تھے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کو ڈراتے رہے کہ عمران خان کو ووٹ دو گے تو زرداری آجائے گا اور خود زرداری انکے گھر ہی آگیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مریم نواز نے نعرہ لگایا تھا کہ عمران زرداری بھائی بھائی، اب نعرہ لگانا چاہئے کہ شہباز زرداری بھائی بھائی۔

اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین ن لیگ کے پرانے کلپس شئیر کرتے رہے جس میں شہبازشریف کہتے ہیں کہ میں نے آصف زرداری کو لاڑکانہ اور لاہور کی سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ ایک اور کلپ سوشل میڈیا صارفین نے شئیر کیا جس میں ن لیگی رہنما کہتے ہیں کہ اگر عمران خان کوووٹ دوگے تو زرداری آجائے گا،کچھ نے مریم نواز کا کلپ "عمران زرداری بھائی بھائی" بھی شئیر کیا۔

اس پر تحریک انصاف کے آفیشل پیج نے لکھا کہ شہباز شریف گھسیٹ کر زرداری کو گھر لے آئے!
https://twitter.com/x/status/1489933937308848130
اجمل جامی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں ایک اہم سیاسی بیٹھک پر عارف نے عالم استغراق سے سر اٹھایا اور گویا ہوا؛ "یہ ایک دوسرے کی جیب میں دستیاب سودا ٹٹولنے کی ایک ایسی کوشش تھی جس میں فریقین نے اپنی اپنی جیب ایک ہاتھ سے دبا رکھی تھی۔۔"
https://twitter.com/x/status/1489960196646572037
تحریک انصاف کے سینیٹر اعجازچوہدری کا کہنا تھا کہ اوہو۔آج وہ ملاقات ہوگئی جسمیں سڑکوں پہ گھسیٹا جانا تھا اور پیٹ پھاڑےجانے تھے،علی بابا اور چالیس چورآج چچابھتیجی کےپاس پہنچے۔نتیجہ صفر۔
https://twitter.com/x/status/1489964431035727873
انہوں نے مزید لکھا کہ بقول شحصے::دیکھنے ہم بھی گئے پر وہ تماشہ نہ ہوا

ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف نے قوم کو خبر دی ہے کہ عمران خان کے خلاف ان کے اور زرداری صاحب کے دل جڑ گئے ہیں۔عمران خان نہ ہو گئے، دل کی دوائی ہو گئی جو زیادہ/ کم ہونے سے کسی کا دل ٹوٹ رہا ہے، کسی کا جڑ رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1489933788817809411 ملیحہ ہاشمی نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی رسم کب کرنی ہے؟

علی رضا نے تبصرہ کیا کہ آصف زرداری کو گھسیٹنے کا روٹ فائنل کرنے کے لیے مذاکرات آخری مراحل میں داخل
https://twitter.com/x/status/1489933865338773504
صحافی شاکر عباسی نے لکھا کہ شہباز شریف بالآخر آصف علی زرداری کو سڑک سے گھسیٹ کر گھر تک لے آئے۔۔
https://twitter.com/x/status/1489904067464019971
شیربانو نے تبصرہ کیا کہ آج پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا۔۔ شریف اور زرداری فیملی نے یومِ یکجہتی کرپشن منایا
https://twitter.com/x/status/1489967584124547075
جویریہ نے مریم نواز کی ویڈیو جس میں وہ عمران زداری بھائی بھائی کہتی ہیں، شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ ہے عمران خان کی فتح۔۔۔۔ اللہ انکو بار بار ایکسپوز کررہا ہے۔ اللہ نے انکے پردے فاش کردئیے ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1489964191381401602
ساجدخان نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جو کہتی تھی ووٹ عمران کو دو گے تو زرداری آ جائے گا زرداری اقتدار میں تو نہیں آیا اس کے گھر ضرور آگیا ہے
https://twitter.com/x/status/1489967300933472264
ثناء کا کہنا تھا کہ کیا یہ وہی محترمہ نہیں ہیں جو جلسوں میں نعرے لگوایا کرتی تھیں "عمران زرداری بھائی بھائی
https://twitter.com/x/status/1489967022792392707
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اوئے چونے میں پھنسے ہوئے تھتے بٹیر

جیسے شیر کی کھال پہن لینے سے گدھا شیر نہیں بن جاتا، ویسے ہی امریکن ایگل کی تصویر لگا لینے سے کوئی تھتھا بٹیر امریکن ایگل نہیں بن جاتا۔

ویسے آمران خان کی داڑھی جہاز ترین نے چُگ دی ہے۔ اب پنجاب کے چوہدریوں کی واری ہے، دیکھو اب اس پُگم پُگائی میں کون پُگتا ہے؟

دوسری جانب چوئی نثار بھی اپنے بِل میں چھپا بیٹھا ہے اور اس الیکشن میں باہر نکلنے کی تیّاری کر رہا ہے، بشرطیکہ بارش نہ ہورہی ہو اور ہوا کی رفتار زیادہ تیز نہ ہو۔ کے پی کے میں دیوبندی کارڈ پھر سے چل پڑا ہے اور اس مرتبہ خٹک بھی ٹھمک کر غلطی سے پیپلز پارٹی کے تیر پر اپنی مآہر کی پشت رکھ چکا ہے، اور ہلکی سی ’’اوئی‘‘ بھی نہیں کی۔ فوج کی کشتی کا رُخ یہی لہریلا چَپّو سب سے زیادہ جانتا ہے۔

آمران خان کو اس مرتبہ عزت بچانی مشکل ہوگی، کیونکہ کسی صوبے میں انھیں کوئی واضع اکثریت نہیں ملنی۔ بس وفاق کی دو چار نشستیں ہیں ان کی۔

اور ہاں، چرس اور کوکین میں فرق کرنا سیکھو۔


آفاقی ملا صاحب ، بیان کے آخر میں ، وللہ عالم پڑھ دیتے تو معلوم ہوتا علم اپنی معراج پہ پہنچا ہوا ہے ۔

میری پوسٹ سے تمہاری کونسی رگ بے غیرتی پھوٹ پڑی ہے ۔ میں نے تو بوٹ کشائ ابھی کی ہی نہیں ہے ۔

ھاں ، اگر افیون سے بچپن میں گریز کرتے تو آج کوکین کا دفاع نہ کر رہے ہوتے ۔ ابھی تو تمہاری پسندیدہ جگہ پہ نسوار رکھی نہیں ۔ ورنہ نسوار کی قیمت بھی افیون سے بڑھا دیتے ۔

خوش رھو ، ایسے ہی چہچہاتے، گنگناتے رھو ۔​
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آفاقی ملا صاحب ، بیان کے آخر میں ، وللہ عالم پڑھ دیتے تو معلوم ہوتا علم اپنی معراج پہ پہنچا ہوا ہے ۔​
خیر، اچھی بات جس سے بھی ملے، لے لینی چاہیئے۔ مشورے کا تہہِ دِل سے شکریہ، لیکن ہمارا علم تو کوئی علم سرے سے نہیں ہے۔ یہ کبھی لالہ موسیٰ سے لاہور نہیں پہنچا، بیچارے نے کہاں معراج حاصل کرنی ہے؟ بس آپکو سمجھ آگیا تو اسکی یہی قسمت ہے۔

میری پوسٹ سے تمہاری کونسی رگ بے غیرتی پھوٹ پڑی ہے ۔ میں نے تو بوٹ کشائ ابھی کی ہی نہیں ہے ۔​
اجی ہم کہاں کوئی جسارت کر سکتے ہیں جناب کے آگے؟ ہماری عقل پر کوئی سنگباری ہوئی کیا؟ ہماری ذاتیات پر تو یہاں معلوم نہیں کون کون کیا کیا کہہ گیا، ہم نے کبھی وہاں کچھ نہیں کہا، تو آپ تو خیر ویسے ہی کچھ کہنے سُننے کی حدود سے باہر ہیں۔ آپ کچھ کہہ بھی دیں گے تو ہم اسے تحفہ یار سمجھیں گے۔

بہرحال، کسی تخاطب کو بہ تکریمِ انسانیت بخش بھی دیا کیجیئے حضور۔ یاد ہے ایک مرتبہ میں آپ سے بھی کسی دھوکے میں معذرت کرگیا تھا؟ بس وہی حدِ اجتناب ملحوظ رکھیئے۔ اللہ پروازِ تخیّل کو اور بلندی عطا فرمائے (آمین)۔

ھاں ، اگر افیون سے بچپن میں گریز کرتے تو آج کوکین کا دفاع نہ کر رہے ہوتے ۔ ابھی تو تمہاری پسندیدہ جگہ پہ نسوار رکھی نہیں ۔ ورنہ نسوار کی قیمت بھی افیون سے بڑھا دیتے ۔​
لگتا ہے تھتھے بٹیر کی گولی صحیح جگہہ فِٹ ہوئی ہے
???

خوش رھو ، ایسے ہی چہچہاتے، گنگناتے رھو ۔​
آپ بھی (آمین)۔
 

Back
Top